وزیرآباد،شادی کی تقریب مےں گلوکارہ نوراں لال اور 62 مہمان گرفتار

وزیرآباد،شادی کی تقریب مےں گلوکارہ نوراں لال اور 62 مہمان گرفتار

  

وزیرآباد(نمائندہ خصوصی) تھانہ صدرپولیس کا بھاری نفری کے ہمراہ شادی کے تقریب رسم حناپر دھاوا،معروف گلوکارہ نوراں لال،دولہا سمیت62 مہمان حوالات میں بند۔گزشتہ رات وزیرآباد کے نواحی موضع پھالوکی میں شہباز چیمہ کی شادی کے سلسلہ میں رسم حناکی تقریب جاری تھی جس میں معروف گلوکارہ نوراں لال پرفارم کر رہی تھےں ،سرکل پولیس نے انچارج تھانہ صدر محمد عارف کی سربراہی میں چھاپہ مارا اور فخش ڈانس،ہوائی فائرنگ،ایمپلی فائر ایکٹ اور شادی آرڈنیس کی دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے گلوکارہ نوراں لال زوجہ محمد شفیق بٹ،دولہا شہباز چیمہ سمیت62 مہمان آئے افراد کو گرفتار کے کے بھاری تعداد میں ملکی وغیر ملکی کرنسی ،چار گاڑیاں،موبائل فون،کیمرہ،لیپ ٹاپ اور جنریٹر بھی قبضہ میں لے لیا۔ گلوکارہ نوراں لال نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رسم حناکی تقریب میں کوئی ڈانس نہیں ہو رہا تھا ۔میں بین القوامی گلوکارہ ہوں شادی کے تقریب میں اپنی گائیکی سے حاضرین کو تفریح فراہم کرتی ہوںپاکستان میں شادی کی تقریبات میں ہلہ گلہ اکثر ہوتا ہے اس تقریب میں تمام حاضرین اچھے تھے۔میں نے کبھی فخش گانے گائے اور نہ ہی ریکارڈ کرائے ہیں میں تو وزیرآباد کی عوام کےلئے ریشمی رومال لائی تھی مگر پولیس نے خراب کر دیا۔دولہا شہباز چیمہ نے کہا کہ یہ خالص شادی کی تقریب تھی جس میں کوئی غیر قانونی حرکت نہیں ہوئی ۔

مزید :

صفحہ آخر -