چند برسوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پالینگے،نواز شریف

چند برسوں میں بجلی اور گیس کے بحران پر قابو پالینگے،نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                  لندن (اے پی پی) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آئندہ چند سالوں میں بجلی اورگیس کے بحران پر قابو پالے گا، اس ضمن میں ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ یہاں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے ملک کو توانائی کے بحران سے نجات دلانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئندہ 8 سے 10 سالوں کے دوران قومی گرڈ میں21 ہزار میگاواٹ بجلی شامل کرے گی۔ انہوں نے پاکستان کی ترقی میں تعاون پر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ برطانیہ نے پاکستان کو مختلف شعبوں سمیت توانائی بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے، پاکستان نے بھی تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہمیشہ اچھے تعلقات رکھنے کی حمایت کی ہے۔ قومی معیشت کو مضبوط بنانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کی مو¿ثر اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اخراجات میں 30 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بتایا کہ ٹیکس کی وصولیوں میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ترسیلات زر میں بھی 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کو یقین دلایا کہ عوام کا ہر پیسہ حکومت کے پاس امانت ہے جو کہ ان کی فلاح و بہبود پر ہی خرچ کیا جائے گا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا اور داسو ڈیم سے تقریباً 9 ہزار میگاواٹ بجلی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت غیر ملکی امداد نہ ملنے کی صورت میں خود اپنے وسائل سے دیامر بھاشا ڈیم تعمیر کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد ہی لاہور کراچی موٹروے پر کام شروع کرے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستانیوں کے اجتماع کو بتایا کہ ملک میں 3 مرتبہ پٹرولیم کی قیمتیں کم کی گئی ہیں، آئندہ تین سالوں میں ملک میں ترقی کی شرح دوگنی ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف جمہوری ممالک ہی ترقی کر سکتے ہیں اور ہر شخص کو قومی ترقی میں اپنا ضروری کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سیاست کےلئے برداشت ناگزیر ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے گذشتہ 5 سالوں میں یہی پالیسی اپنائی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ ملک میں جمہوری طریقہ سے تبدیلی کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا جو مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہئے۔

مزید :

صفحہ اول -