حکومت دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن انداز میں کام کر رہی ہے۔سرتاج عزیز
لندن(اے این این)وزیر اعظم کے مشیر برائے امور خارجہ و قومی سلامتی سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت دہشتگردیکےخاتمے کے لئے فیصلہ کن انداز میں کام کر رہی ہے،اس ناسور کا جلد خاتمہ کر دیں گے،حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کر رہی ہے ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے جو اب ہو رہا ہے پہلے کبھی نہیں ہوا۔انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ جس فیصلہ کن انداز میں پچھلے نو ماہ میں نواز شریف کی حکومت نے سکیورٹی معاملات پر کام کیا ہے، پہلے کراچی میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر توجہ دی گئی اور پھر قومی سلامتی پالیسی پر کام کیا گیاہے۔ نیکٹا بن رہی ہے۔ سریع الحرکت فورس بن ر ہی ہے، جوائنٹ انٹیلیجنس آرگنائزیشن بن رہی ہے اور ان تمام سکیورٹی اقدامات سے مجھے امید ہے کہ ہم دہشت گردی پر قابو پا لیں گے۔
سرتاج عزیز