کبھی کسی کو چور نہیں کہا ،سندھ اسمبلی کی قرارداد تعصب پر مبنی ہے ،عابد شیر علی

کبھی کسی کو چور نہیں کہا ،سندھ اسمبلی کی قرارداد تعصب پر مبنی ہے ،عابد شیر علی

  

                                                 فیصل آباد(بیورو رپورٹ )وزیر مملکت برائے بجلی و پانی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کبھی سندھیوں، بلوچوں اور پختونوں کو چور نہیں کہا، سندھ اسمبلی میں میرے خلاف منظور کی گئی مذمتی قرارداد صوبائی تعصب ہے، عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، پتا نہیں عمران خان کس کے ایجنڈے پر ہیں اور کیا کام کرنا چاہتے ہیں، وہ کبھی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر الزام لگاتے ہیں تو کبھی کسی دوسرے پر الزام لگاتے ہیں، عدالت میں معافی مانگتے ہیں اور پھر واپس الزام لگاتے ہیں، انہیں نہ الیکشن لڑنا آتا ہے اور نہ ہی اس کی سمجھ ہے، الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، وہ خیبر پختونخوا کے معاملات کو چلائیں، ہم پنجاب اور وفاق میں برسراقتدار ہیں، حکومتوں کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد عوام کے پاس دوبارہ جائیں گے جو ہماری اور ان کی کارکردگی پر اپنا فیصلہ سنائیں گے، احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، یہ لوگ برساتی مینڈک ہیں، اس مرتبہ برسات سے پہلے نکل آئے ، موسم ختم ہونے کے ساتھ ہی یہ واپس چلے جائیں گے۔وہ ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ وزیر مملکت نے کہاکہ عمران خان وزیر اعظم نواز شریف کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں، پتا نہیں عمران خان کس کے ایجنڈے پر ہیں اور کیا کام کرنا چاہتے ہیں، وہ کبھی سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری پر الزام لگاتے ہیں تو کبھی کسی دوسرے پر الزام لگاتے ہیں، عدالت میں معافی مانگتے ہیں اور پھر واپس الزام لگاتے ہیں، انہیں نہ الیکشن لڑنا آتا ہے اور نہ ہی اس کی سمجھ ہے، الزامات لگانے سے کچھ حاصل نہیں ہوتا، وہ خیبر پختونخوا کے معاملات کو چلائیں ہم پنجاب اور وفاق میں برسراقتدار ہیں، حکومتوں کی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد عوام کے پاس دوبارہ جائیں گے جو ہماری اور ان کی کارکردگی پر اپنا فیصلہ سنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی، احتجاج کا اعلان کرنے والے چاہتے ہیں کہ ملک میں غیر یقینی کی صورتحال پیدا کردی جائے تاکہ بیرونی سرمایہ کاری ختم ہوجائے، یہ لوگ برساتی مینڈک ہیں، اس مرتبہ برسات سے پہلے نکل آئے لیکن موسم ختم ہونے کے ساتھ ہی یہ بھی واپس چلے جائیں گے۔عابد شیر علی نے کہا کہ بجلی کی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا معاملہ زیر غور ہے اس سلسلے میں حکومت جلد ہی فیصلہ کرے گی

عابد شیر علی

مزید :

صفحہ آخر -