کراچی،بھتہ نہ دینے پر سکول پرنسپل قتل ، دیگر واقعات میں مزید 5افراد جاں بحق

کراچی،بھتہ نہ دینے پر سکول پرنسپل قتل ، دیگر واقعات میں مزید 5افراد جاں ...

  

                       کراچی (خصوصی رپورٹ )کراچی کے علاقے اورنگی میٹرو ول میں بھتہ نہ دینے پر سکول پرنسپل کو قتل کردیاگیا ، فائرنگ کے تبادلے میں ملزم بھی مارا گیا، گذشتہ روزفائرنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی۔ جاں بحق افراد میں متحدہ کا کارکن اور ہمدرد بھی شامل ہے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں وکیل سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے۔اورنگی ٹا ﺅن میں اسلام چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے حماد ادریس ایڈوکیٹ اور نعمان شاہ جاں بحق ہوگئے۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان کے مطابق وکیل حماد ادریس ان کے ہمدرد جبکہ ڈرائیور نعمان متحدہ کا کارکن تھا۔ نارتھ کراچی میں انڈہ موڑ پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔جب کہ میٹروول سائٹ قبرستان کے قریب فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگےا۔

مزید :

صفحہ اول -