رپورٹرز ودآﺅٹ بارڈرز نے انفارمیشن ہیروز کی فہرست جاری کردی
اسلام آباد ( اے این این )صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ودآﺅٹ بارڈرز نے انفارمیشن ہیروز کی فہرست جاری کردی،میڈیاہیروزمیں جیو نیوز کے اینکر حامد میر کا نام بھی شامل ہے۔رپورٹرز ودآوٹ بارڈرز نے ورلڈ پریس فریڈم ڈے کے موقع پر پہلی بارانفارمیشن ہیروز کی فہرست جاری کی ہے۔تنظیم نے کہا ہے کہ حامد میر سٹاررپورٹر ہیں۔تنظیم نے کہا ہے کہ انفارمیشن ہیروزنے اپنے جراتمندانہ عمل سے معلومات کے تبادلے کی آزادی کو فروغ دینے میں مدد کی ۔ رپورٹ میں 100 صحافیوں کی تصاویر اور کارکردگی شائع کی گئی ہے ۔ اس رپورٹ میں پاکستان کے حامد میر کے علاوہ محمد ضیاءالدین ¾ بحرین کے علی عبدالامام ¾ مراکش کے علی مرابط ¾ متحدہ عرب امارات کے ولید ال شعی ¾ روس کے اسراپیل شوخالوف ¾ میکسیکو کی ویرونیکا بسرتو ¾ افغانستان کے دانش کاروخیل ¾ آسٹریلیا کے گیرارڈ رائل ¾ تاجکستان کے نورالدین کرشیبو¾ آذربائیجان کی خدیجہ اسماعیلوف ¾ عراق کے سردار محمد ¾ جاپان کے یوترا ساوا ¾ ایران کے سید متین پور ¾ برما کے زافے ¾ ایران کے عدنان حسن پور ¾ مالی کے مالک علی میگا ¾ چین کے ہونگ چی ¾ اسرائیل کی امیرہ حس ¾ ملائیشیاءکے پیٹر جان جبن ¾ مصر کی ابیر سعدی ¾ امریکہ کی لورا پائٹرس اور گلین گرین والڈ ¾ یمن کے عبدالباری طاہر ¾ لیبیا کے عمارہ الخطیبی ¾ ترکی کے اسماعیل سیماز ¾ افغانستان کی نجیبہ ایوبی ¾ چلی کی ماریہ پیاماٹا ¾ شام کی رازان زیاتونے ¾ بھارت کی تونگم رینا اور مالدیپ کی خاتون صحافی میریاتھ محمد و دیگر کے نام شامل ہیں ۔