جماعةالدعوة کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کنونشن آج ہو گا

جماعةالدعوة کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کنونشن آج ہو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹا ف رپورٹر)جماعةالدعوة پاکستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے استحکام پاکستان کنونشن آج اتوار 4مئی کو ہو گا۔ شام پانچ بجے یونیورسٹی گراﺅنڈ میں ہونے والے کنونشن میں ملک بھر کی مذہبی، سیاسی و سماجی جماعتوں کے قائدین، وکلائ، طلباءاور تاجر تنظیموں کے رہنما خطاب کریں گے۔ اس سلسلہ میںامیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی زیر امارت مرکز القادسیہ چوبرجی میں مرکزی ذمہ داران کا ایک اجلاس ہوا جس میں کنونشن کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ظفر اقبال، مولانا امیر حمزہ، مولانا سیف اللہ خالد، قاری محمد یعقوب شیخ، مولانا نصر جاوید، حافظ محمد مسعود،مولانا ابو الہاشم، انجینئر نوید قمر، محمد یحییٰ مجاہد، حافظ خالد ولید،حافظ طلحہ سعید ودیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر امیر جماعةالدعوة حافظ محمد سعید کو انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران کی جانب سے بتایا گیا کہ پانچوں صوبوں و آزاد کشمیر کی مذہبی، سیاسی وکشمیری جماعتوں کے مرکزی قائدین،علماءکرام و مشائخ حضرات،عسکری دانشور ، وکلاءاور تاجر رہنماﺅں سے رابطے کر کے انہیں استحکام پاکستان کنونشن میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جس پر انہوں نے کنونشن میں شریک ہونے کی بھرپور یقین دہانی کروائی ہے۔اجلاس کے دوران انہیں بتایا گیا کہ کنونشن کے حوالہ سے صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے گردونواح میں بھرپور تشہیری مہم چلائی گئی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں اشتہارات، بینرز، ہورڈنگز اور سائن بورڈز لگائے گئے ہیں۔ اہم شاہراہوں اور پبلک مقامات پر کیمپ بھی لگائے گئے ہیں جہاں افواج پاکستان کے خلاف سازشوںو پراپیگنڈا‘سے آگاہ کرنے کے علاوہ عوام الناس کوکنونشن میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے جس پر لوگوں کی بھرپور دلچسپی دیکھنے میں آرہی ہے ۔ امیر جماعةالدعوة لاہور مولانا ابو الہاشم نے بتایاکہ لاہور اور اس کے گردونواح سے سینکڑوں کی تعداد میں قافلے ترتیب دیے گئے ہیں ۔ جماعةالدعوة کے تحصیلی وسیکٹر ذمہ داران اور مقامی علماءکرام قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے یونیورسٹی گراﺅنڈ پہنچیں گے۔اجلاس کے دوران امیر جماعةالدعوة پاکستان حافظ محمد سعید نے کنونشن کی تیاریوں و انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیااور گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج کے خلاف پراپیگنڈے اور پاکستان کے دفاع کو نقصان پہنچانے کی سازشوں کے خلاف ہونے والا یہ کنونشن ان شاءاللہ تاریخی نوعیت کا ہوگا جس میں تمامتر مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہو کر پوری دنیا کو پیغام دیں گے کہ پاکستانی قوم افواج پاکستان کی پشت پر کھڑی ہے اور اسے کمزور کرنے کی سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

مزید :

صفحہ اول -