بعض عناصر رینجرز کی وردیوں میں کارروائیاں کررہے ہیں، ترجمان

بعض عناصر رینجرز کی وردیوں میں کارروائیاں کررہے ہیں، ترجمان

  

کراچی(آئی این پی) ترجمان رینجرز نے کہاہے کہ رینجرز اہل کار اور حکام صرف اور صرف قانون کے دائرے میں رہ کر کام کرتے ہیں،بعض عناصر رینجرز کی وردیوں میں کارروائیاں کررہے ہیں، ڈی جی رینجرز نے حالیہ ہلاکتوں کی گتھی سلجھانے کا ٹاسک دے دیا ہے،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے عائد الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیا گیا، کوئی اہل کار بھی ملوث ہوا تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم سیاسی جماعتوں کے ہر جائز اور قانونی مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔ہفتہ کو ترجمان سندھ رینجرز نے سیاسی جماعت ایم کیو ایم کی جانب سے کارکنوں کی ماروائے عدالت قتل اور کارکنوں کے اغوا سے متعلق الزامات پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی یونٹ قتل کا معمہ حل کرنے کے ٹاسک پر کام کررہا ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلٰی سندھ کی کمیٹی ماورائے عدالت قتل باریک بینی سے دیکھ رہی ہے۔ رینجرز وردی میں ملبوس اغوا کی وارداتیں کرنے والے گروہ کو گرفتار کیا جاچکا ہے

مزید :

صفحہ اول -