سندھ حکومت کا بجٹ میں کراچی آپریشن کیلئے 25ارب روپے مختص کرنیکا مطالبہ
کراچی (این این آئی) حکومت سندھ نے وفاقی بجٹ میں کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کیلئے 25 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی حکومت کو ارسال کیے گئے خط میں سندھ حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ 2014،15 میں ٹارگٹڈ آپریشن کے لیے 25 ارب روپے رکھے جائیں،خط میں سندھ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت پورا شیئردینے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے،خط کے مندرجات کے مطابق کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے اخراجات اب تک سندھ حکومت نے برداشت کیے ہیں، آپریشن کو جاری رکھنے اورفورسز کی ضروریات کے پیش نظر جدید اسلحہ اورگاڑیاں خریدنے کیلئے نئے بجٹ میں خطیر رقم درکار ہوگی۔