ناکے پرنہ رکنے پرڈاکوﺅں کی فائرنگ،پکنک منانے کیلئے آنیوالی دوخواتین جاں بحق

ناکے پرنہ رکنے پرڈاکوﺅں کی فائرنگ،پکنک منانے کیلئے آنیوالی دوخواتین جاں بحق
Map
کیپشن: Karachi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) قیوم آباد ،کورنگی ندی میں ڈاکوﺅں کے ناکے پرگاڑی نہ رکنے پر فائرنگ سے پکنک منانے آنیوالی دوخواتین ”آخری سفر“پر روانہ ہوگئیں ۔مقامی میڈیا کے مطابق قیوم آباد اور کورنگی ندی میں لوٹ مار کی وارداتیں تسلسل سے جاری ہیں،8 سے زائد مسلح ملزمان سڑک پر ناکہ لگاکر درجنوں افراد کو لوٹ لیتے ہیں،رات گئے گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوﺅں کی فائرنگ کے باعث پکنک مناکر آنے والی 2خواتین جاں بحق ہوگئیں۔تفصیلات کے مطابق رات گئے پکنک مناکر گھر واپس آنے والے افراد کو بھی ڈاکوﺅں نے لوٹنے کیلئے روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور کی جانب سے گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، گولیاں لگنے سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک نوجوان لڑکی خوف کے مارے ہی جان سے گذر گئی۔ڈاکوں کی واردات کے بعد علاقہ مکین اور متاثرہ خاندان کے افراد نے قریبی پولیس چوکی پہنچ کر شدید احتجاج کیا،جہاں نائٹ ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکارسیکیورٹی ذمہ داریاں نبھانے کے بجائے سورہے تھے ۔ خبرنشر ہونے اورعلاقہ مکینوں کے احتجاج کے بعد پولیس نے کورنگی کراسنگ سے مہران ٹاﺅن اور پھر شاہ فیصل کالونی بند تک ندی میں ڈاکوﺅں کی تلاش کی،لیکن شدید اندھیرا ہونے اور پولیس اہلکاروں کے پاس روشنی کا مناست بندوبست نہ ہونے کے باعث کوئی ملزم بھی پکڑا نہیں جاسکا۔

مزید :

کراچی -