باجوڑ : افغان فوج کی سرحد پار سے فائرنگ ، ایک جوان شہید
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )باجوڑ کے علاقے میں سرحد پار سے افغان سرحدی فورسز کی فائرنگ سے ایک جوان شہید ہو گیا ہے ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ دن 11بج کر 45منٹ پر سرحد پار سے افغان سرحدی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ شروع کر دی گئی جس کی زد میں آکر ایک فوجی جوان شہید ہوگیا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سرحدی حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے جس میں صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔