رانی کھیت سے پھر مورمرنے لگے

رانی کھیت سے پھر مورمرنے لگے
رانی کھیت سے پھر مورمرنے لگے
کیپشن: Peacock

  

 تھرپارکر،میانوالی(مانیٹرنگ ڈیسک) رانی کھیت نے پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھرموروں کی زندگی کیلئے خطرے کی گھنٹے بجادی ہے جبکہ تھرپارکرمیںمزیدپانچ مورمرگئے ہیں جس کے بعد ایک ہفتہ میں ضلع بھر میں مرنے والے موروں کی تعداد32 ہوگئی۔ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تھرپارکر کے نواحی گاﺅں پابوہر میں رانی کھیت نے پانچ موروں کی جان لے لی ہے۔مقامی افرادنے دعویٰ کیاہے کہ مذکورہ گاﺅں میں اب بھی کئی مور اس بیماری کی زد میں ہیں۔محکمہ وائلڈلائف تھرپارکر کنزویٹر لجپت شرما کے مطابق بیمار موروں تحویل میں لیے گئے ہیں بیماری کی تشخص کے لئے لیباٹری ٹیسٹ کرائے جائیں گے، جبکہ ایک ہفتہ کے دوران ضلع بھر میں مہلک بیماری سے اب تک 32مورمرچکے ہیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -