عظیم مجاہد ٹیپوسلطان کی شہادت کو 215سال مکمل

عظیم مجاہد ٹیپوسلطان کی شہادت کو 215سال مکمل
عظیم مجاہد ٹیپوسلطان کی شہادت کو 215سال مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) فرزند اسلام اور عظیم مجاہد ٹیپوسلطان کی شہادت کو215سال ہوگئے۔ تاریخ ساز شخصیت ٹیپو سلطان تاریخ اسلام کا وہ لازوال کردار ہے جس پر عالم اسلام تا قیامت نازاں رہے گا۔ٹیپو سلطان ہندوستان میں برطانوی مفادات کے لیے اتنا بڑا خطرہ ثابت ہوا کہ اس کی موت برطانیہ میں قومی جشن کا سبب بن گئی، یہ الفاظ ایڈنبرا عجائب گھر میں شیر میسور ٹیپو سلطان شہید کے نوادرات کے ساتھ موجود ہے۔ یہ نوادرات ٹیپو سلطان کے قاتل کو بطور انعام عطا کیے گئے تھے۔ ہندوستان میں انگریزوں کی پیش قدمی روکنے والا مجاہد ٹیپو سلطان آخری محاذ پر نکلا تو تیس ہزار سپاہی ساتھ تھے۔ انگریزوں کی چھبیس ہزار فوج میں صرف چار ہزار گورے تھے۔ باقی مقامی سپاہی تھے، درباری وزیر اور غدار ملت میر صادق نے غداری کی۔ برطانوی فوج قلعے کے کھلے دروازوں سے داخل ہوئی۔ قلعے کے محاصرے کے بعد سے وہ محل میں رہائش ترک کر کے سپاہیوں کی طرح خیمہ میں رہنے لگا تھا۔ فرانسیسی سپاہیوں نے بھاگ جانے کا مشورہ دیا تو تاریخ ٹیپو سلطان کے جواب پر عش عش کر اٹھی۔جواب تھا "گیدڑ کی سو سالہ زندگی سے شیر کی ایک دن کی زندگی بہتر ہے"'۔4 مئی 1799ءکو فرزند اسلام ٹیپو سلطان نے جام شہادت نوش کیااور اسی شام انہیں سپرد خاک کیا گیا۔ اس رات میسور پر شدید طوفان آیا جہاں میسور بہادر سپوت سے محروم ہوچکا تھا۔

مزید :

لاہور -