طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے لیے رابطے جاری ہیں:پروفیسر ابراہیم

طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے لیے رابطے جاری ہیں:پروفیسر ابراہیم
طالبان شوریٰ سے مذاکرات کے لیے رابطے جاری ہیں:پروفیسر ابراہیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ براہ راست مذاکرات کے لیے ان کے طالبان شوریٰ سے رابطے جاری ہیں ،امید ہے بہت جلد وقت اور جگہ کا تعین ہوجائے گا۔ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ مذاکرات میں اب تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہوئی تاہم ہمیں مذاکراتی عمل سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے، اس لیے تمام تر مشکلات کے باوجود مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے پر امید ہیں۔ ہمارا مقصد ملک میں امن کا قیام ہے کیونکہ اب لڑائی ختم ہونی چاہیئے۔پروفیسرابراہیم کا کہنا تھا کہ ان کا حکومتی کمیٹی اور طالبان شوریٰ سے رابطہ نہیں ہوا،مولانایوسف شاہ کا حکومتی کمیٹی سے رابطہ ہے یا نہیں اس بارے میں انھیں کوئی علم نہیں، ہماری جانب سے مذاکرات جاری رکھنے کی کوششیں جاری ہے،مذاکراتی عمل میں تعطل ختم کرنے کے لیے امید ہے کہ جلد راستہ نکال لیا جائے گا۔