جنسی تشدد کا 98 سالہ ملزم پولیس تشدد سے ہلاک

جنسی تشدد کا 98 سالہ ملزم پولیس تشدد سے ہلاک
جنسی تشدد کا 98 سالہ ملزم پولیس تشدد سے ہلاک

  

ساہیوال (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس تشدد سے زیرحراست ملزم جاں بحق ہوگیاہے ، 98 سالہ ضعیف العمر کے خلاف 6سالہ بچے سے زیادتی کا مقدمہ درج تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق تھانہ فرید ٹاﺅن کے علاقہ R-6/89 میں ایس ایچ او فلک شیر سے ساز باز ہوکر جمشید اقبال نے اپنے ماموں یعقوب کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا بھانجے نے 98 سالہ بوڑھے شخص یعقوب پر 6 سالہ فرید عمر حیات سے زبردستی بدفعلی کرنے کا مقدمہ درج کروادیا لواحقین نے کہا ہمارا بزرگ چلنے سے بھی قاصر ہے پولیس نے ہمارے ساتھ زبردست زیادتی کی ہے۔ احتجاج کے بعد ڈی پی او ساہیوال سید خرم علی شاہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تفتیشی افسر کو معطل کردیا اور ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ورثاءنے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارا باپ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا ہے ہمیں انصاف دلایا جائے۔

مزید :

ساہیوال -