بجلی کا شارٹ فال 4100میگاواٹ پر برقرار

بجلی کا شارٹ فال 4100میگاواٹ پر برقرار
بجلی کا شارٹ فال 4100میگاواٹ پر برقرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )بجلی کا شارٹ فال 4100میگاواٹ پر برقرار ہے ، لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس گھنٹے سے کم نہ ہو سکا۔این ٹی دی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 15 ہزار 300 میگاواٹ ہے جبکہ پیداوار 11 ہزار 200 میگاواٹ ہے۔ تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار تین ہزار 150 میگاواٹ تک رہ گئی ہے جبکہ آئی پی پیز سے چھ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ بجلی کی طلب بڑھنے سے سسٹم پر دباو¿ بھی بڑھ گیا ہے جس سے ٹرپنگ بھی بار بار ہو رہی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہری علاقوں میں کم از کم دس اور دیہی علاقوں میں چودہ گھنٹے تک ہو رہی ہے جبکہ غیر اعلانیہ بندش بھی جاری ہے۔

مزید :

بزنس -Headlines -