شادی سے پہلے ذہنی مطابقت کے ٹیسٹ کا رجحان بڑھنے لگا

شادی سے پہلے ذہنی مطابقت کے ٹیسٹ کا رجحان بڑھنے لگا
 شادی سے پہلے ذہنی مطابقت کے ٹیسٹ کا رجحان بڑھنے لگا
کیپشن: Saudi Couple

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں شادی سے پہلے مرد و خواتین کیلئے ایک دوسری کی عادات و اطوار جانچنے اور ذہنی مطابقت کے ٹیسٹ کا رجحان تیزی سے فروغ پارہا ہے۔ سعودی گزٹ کے مطابق ”کفاءٹیسٹ“ سے مردوں کے مقابلے خواتین کو زیادہ فائدہ پہنچنے کا امکان ہوتا ہے کیونکہ عمومی طور پر وہ اپنے ہونیوالے شوہر کے نام، تعلیم اور پیشے کے سوا کچھ نہیں جانتیں، جس کے باعث انہیں ازدواجی زندگی میں متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ مملکت میں ”کفاءٹیسٹ“ شادی سے پیلے ہونیوالے لازمی میڈیکل ٹیسٹ کا ایک حصہ ہے۔ ماہرین کے مطابق معاشرے میں مرد وزن کے درمیان ذہنی ہر آہنگی کی اہمیت کا احساس بڑھ رہا ہے۔ اس طریقے پر عمل کرکے ازدواجی زندگی کے متعدد مسائل سے بچاجاسکتا ہے کیونکہ شادی سے پہلے ہی لڑکے اور لڑکی کو ایک دوسرے کے رجحانات کا اندازہ ہوجاتا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -