بھارت: ریل پٹری سے اتر گئی، 15 افراد ہلاک

بھارت: ریل پٹری سے اتر گئی، 15 افراد ہلاک
بھارت: ریل پٹری سے اتر گئی، 15 افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت کی مغربی ریاست مہاراشٹر کے رائے گڑھ ضلع میں ناگوٹھنے کے قریب ایک مسافر ٹرین کے پٹری سے اتر جانے سے کم سے کم 15 افراد ہلاک اور 40 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔اس حادثے کی وجہ سے کونکن ریلوے ٹریفک ٹھپ ہو گیا ہے اور کئی گاڑیوں کے روٹ میں تبدیلی کی گئی ہے۔رائے گڑھ پولیس کے مطابق دیوا ساونتواڑی نام کی اس مسافر ٹرین کے چار ڈبے اور انجن کے پٹری سے اتر جانے سے یہ حادثہ پیش آیا۔رائے گڑھ ضلع پولیس کنٹرول روم کے پولیس سب انسپکٹر آر ایم آمبلے نے بتایاکہ اس حادثے میں 15 افراد کی موت ہو گئی ہے اور 40 افراد زخمی ہیں۔زخمیوں کو علاج کے لیے ناگوٹھنے اور روہا کے سرکاری ہسپتال لے جایا گیا ہے۔پولیس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ سنٹرل ریلوے زون نے کسی بھی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی ہے۔وسطی ریلوے حکام کے مطابق حادثہ صبح 9.40 بجے اس وقت ہوا جب دیوا ساونتواڑ پیسنجر ٹرین ممبئی سے 136 کلو میٹر دور ناگوٹھنے اور روہا کے درمیان پٹری سے اتر گئی۔وسطی ریلوے کے پی آر افسر وی چندر شیکھر نے بتایاکہ اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی اعلی حکام بریک ڈاو¿ن ٹرین اور طبی سہولیات کے ساتھ جائے وقوع کے لیے روانہ ہو گئے۔منگلا ایکسپریس اور نظام الدین ایکسپریس کو کھیڈ کے پاس روک دیا گیا ہے جبکہ نیتراوتی ایکسپریس کو پونے کے راستے ممبئی کے لیے روانہ کیا جا رہا ہے۔بھارت میں ٹرین حادثے عام ہیں۔