بھارت میں برطانوی کھٹاراموٹرسائیکل کی پوجا

بھارت میں برطانوی کھٹاراموٹرسائیکل کی پوجا

اپنا سوار بچا نہ سکی ، بھارتیوں نےڈیرےڈال لیے

بھارت میں برطانوی کھٹاراموٹرسائیکل کی پوجا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ضعیف الاعتقادی کی انتہاءہوگئی جہاں لوگ ایک پرانی موٹرسائیکل کے ”مزار“ پر بھی منتیں مانتے ہیں، شمال مشرقی ریاست راجستھان میں سڑک کنارے ایک مزار پر لوگ دعا کیلئے کرتے ہیں جہاں ان کی سننے والا کوئی اور نہیں بلکہ ’بلٹ راجہ‘ نامی ایک موٹرسائیکل ہے، اس قدیم موٹرسائیکل کے بارے میں عقیدت مندوں کا کہنا ہے یہ سفر پر نکلے ہوئے لوگوں کی حفاظت کرتی ہے۔ برطانوی کمپنی کی ”رائل اینفیلڈ بلٹ ماڈل“ کی یہ موٹرسائیکل شیشے کے ڈبے میں رکھی ہوئی ہے جس کااپنا سوار حادثے میںماراگیاتھا۔ ”مزار“ پر موجود ایک عقیدت مند نے بتایا میں اس جگہ کئی مرتبہ آچکا ہوں، جب بھی گزرتا ہوں تو ”اوم بنا“ سے دعا مانگتا ہوں کہ میرا آگے کا سفر حفاظت سے گزرے۔ 1988ءمیں ”اوم بنا“ نامی نوجوان اپنی 350 سی سی رائل اینفیلڈ بلٹ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ درخت سے ٹکراکر ہلاک ہوگیاتھا۔ مقامی لوگوں کا ماننا ہے کہ اس نوبیاہتا نوجوان کی ناگہانی موت کے بعد سے اس کی موٹرسائیکل ڈرائیور کے بغیر خود ہی چلتی ہوئی اس درخت تک آجاتی تھی جہاں یہ حادثہ ہوا، حتیٰ کہ بعد میں اب پولیس افسر موٹرسائیکل کو پنجاب لے گیا لیکن وہ اپنے مالک کی یاد میں خود ہی چلتی ہوئی واپس آگئی۔ کچھ لوگوں کا اعتقاد ہے کہ موٹرسائیکل مافوق الفطرت صلاحیتوں کی مالک ہے، ایک شخص نے بتایا کہ ایک مرتبہ اوم بنا کی روح نے اسے مشکل سے بچایا اور 20ہزار روپے بھی دئیے۔ موٹرسائیکل پر لوگ پھولوں کے ہار چڑھاتے ہیں جبکہ اس درخت کے سامنے بھی منتیں مانتے ہیں جس کے ساتھ اوم کی ٹکر ہوئی۔ لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنیوالی برطانوی کمپنی ”ٹرپ ایڈوائزر“ نے اپنی ویب سائٹ پر اس مزار کے حوالے سے خاص صفحہ ترتیب دے رکھا ہے، کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ مزاران کیلئے بھی خوش بختی کا باعث بنا کیونکہ اس کی برکت سے کمپنی کے حکام کو اپنا اک کیمرہ بھی مل گیا جو وہ مزار پر پہنچنے سے پہلے سفر میں کھوچکے تھے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -