صحافیوں کے 100 ہیروزمیں حامد میر کا نام بھی شامل

صحافیوں کے 100 ہیروزمیں حامد میر کا نام بھی شامل
Geo
کیپشن: Hamidmir

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم جرنلسٹ سان فرنٹیئر نے دنیا بھر کے صحافیوں کے سو ہیروز کی ایک فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستان سے سینئر صحافی ایم ضیاءالدین اور کراچی میں فائرنگ کانشانہ بننے والے جیو ٹی کے اینکر پرسن حامد میر کے نام شامل کئے گئے ہیں۔ ایم ضیاءالدین نے پینتالیس سال قبل صحافت کی دنیا میں قدم رکھا تھا اور آج بھی صحافت کے پیشے سے وابستہ ہیں۔ ضیاءالدین ہمیشہ سے آزادی صحافت کے علم بردار رہے ہیں اور اس کے لئے صحافیوں کی مختلف تحریکوں کی حمایت بھی کرتے رہے ہیں۔ حامد میر کا نام بھی صحافت کے سو ہیروز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ حامد میر پر حال ہی میں خراچی میں قاتلانہ حملہ ہوا تھا اور جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ حامد میر جیو ٹی وی میں اینکر بننے سے پہلے اردو زبان کے کئی روزناموں میں کام کرچکے ہیں۔

مزید :

انسانی حقوق -