فیس بک ہیک کرنے کا طریقہ یا ایک دھوکا ؟

فیس بک ہیک کرنے کا طریقہ یا ایک دھوکا ؟
فیس بک ہیک کرنے کا طریقہ یا ایک دھوکا ؟
کیپشن: Facebook

  

لاہور (خصوصی رپورٹ)کیا آپ کو کسی دوست نےایک فیس بک پوسٹ پہ ٹیگ کیا ہے جس میں فیس بک ہیک کرنے کا طریقہ بتایا جا رہا ہو ؟ ہوشیار رہیں، یہ ایک دھوکا ہے. آج کل فیس بک پہ ایک پوسٹ گردش کر رہی ہے جس میں ایک وڈیو میں فیس بک ہیک کرنے کا طریقہ بتایا جا رہا ہے. اس ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ چند آسان عمل کر کے آپ کسی کا بھی فیس بک ہیک کر سکتے ہیں. یہ ایک جھوٹ ہے. ان طریقوں سے فیس بک ہیک ہر گز نہیں ہوتا بلکہ الٹا  جو شخص بھی یہ طریقے آزماتا ہے اس کا فیس بک ہیک ہو جاتا ہے. نہ صرف یہ، اس کے تمام دوست بھی اس ویڈیو میں ٹیگ ہو جاتے ہیں اور یہ وائرس مزید پھیل جاتا ہے. روزنامہ پاکستان کی تحقیق کے مطابق ہزاروں پاکستانی اس فریب کا نشانہ بن چکے ہیں، اس لئے اگر آپ کا کوئی قریبی دوست آپ کو کسی پوسٹ میں ٹیگ کرے اور فیس بک ہیک کرنے کا طریقہ بتاے تو آپ فورا ہوشیار ہو جائیں، کیونکہ یہ ایک دھکا اور فریب ہے، اگر آپ کسی کو ہیک کرنے کی خواہش میں ان طریقوں پر عمل کریں  گے تو آپ خود نشانہ بن جائیں گے.

  

خبردار ! یہ ایک دھوکہ ہے

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -