ایس آئی یو پولیس کی کارروائی ،کراچی پولیس چیف پر حملے کا ملزم گرفتار

ایس آئی یو پولیس کی کارروائی ،کراچی پولیس چیف پر حملے کا ملزم گرفتار
police
کیپشن: karachi

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ایس آئی یو پولیس نے ماڑی پور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیاہے۔ملزم نے 3پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد کے قتل کا اعتراف کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ساوتھ انویسٹی گیشن پولیس نے ایک کارروائی کے دوران ٹارگٹ کلررضوان عرف سکھر والاکوگرفتار کر لیا ہے جس نے تفتیش کے دوران 3پولیس اہلکاروں سمیت 5افرادکے قتل اور متعدد بینک ڈکیتیو ں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم رضوان نے یہ بھی اعتراف کیا کہ اس نے 1995 میں ایڈیشنل آئی جی شاہد حیات پربھی حملہ کیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے ۔ کراچی پولیس چیف شاہد حیات اس وقت اے ایس پی اورنگی ٹاون تعینات تھے۔

مزید :

کراچی -