شاپنگ کی خواہش پوری نہ ہونے پر خاتون عاشق کے ہاتھوں معشوق قتل

شاپنگ کی خواہش پوری نہ ہونے پر خاتون عاشق کے ہاتھوں معشوق قتل
شاپنگ کی خواہش پوری نہ ہونے پر خاتون عاشق کے ہاتھوں معشوق قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکاگو (نیوز ڈیسک) آپ نے عاشقوں کے پیار کے قصے تو بہت سنے ہوں گے لیکن ایسا واقعہ شاید ہی سنا ہو۔ ایک 24 سالہ حاملہ امریکی خاتون نے اپنے معشوق پر شاپنگ کی خواہش پوری نہ کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق میاتا پھیلان اور 28 سالہ لیری مارٹن اپنے کزن اور بچے سمیت ایک شاپنگ مال گئے۔ وہاں میاتا اور مارٹن میں اس بات پر تلخ کلامی ہوگئی کہ مارٹن نے اپنے بیٹے اور کزن کو تو شاپنگ کرادی لیکن میاتا کو کوئی تحفہ نہ لے کر دیا۔ گھر واپس پہنچنے پر میاتا نے اپنے آپ کو ایک کمرے میں بند کرلیا۔ مارٹن کے اصرار پر بالآخر اس نے دروازہ کھولا اور جیسے ہی مارٹن اندر داخل ہونے لگا اس پر چھری سے حملہ آور ہوگئی۔ مارٹن ہسپتال کے راستے میں دم توڑ گیا اور خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔ جج نے اس خاتون کی ضمانت کی رقم دس لاکھ ڈالر مقرر کی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -