کراچی میں دہشت گردی اور متحدہ کے کارکنوں کے قتل میں طالبان ملوث ہیں : رحمان ملک

کراچی میں دہشت گردی اور متحدہ کے کارکنوں کے قتل میں طالبان ملوث ہیں : رحمان ...
کراچی میں دہشت گردی اور متحدہ کے کارکنوں کے قتل میں طالبان ملوث ہیں : رحمان ملک
کیپشن: rehman malik

  

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلز پارٹی کے رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشت گردی اور متحدہ کے کارکنوں کے قتل میں طالبان ملوث ہیں ۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے قتل پر نائن زیرو جا کر تعزیت کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس معاملے پر خورشید شاہ کے بیان کوتوڑ مروڑ کر پیش کیاگیا ۔متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کے قتل پرتحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے جلد ہی ملزمان تک پہنچ جائیں گے ہم کوئی ایسا کام نہیں کر نا چاہتے جو قانون کے خلاف ہو ۔رحمان ملک نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں دہشت گردی اور متحدہ کے کارکنوں کے قتل میں طالبان ملوث ہیں ۔پیپلز پارٹی ایم کیو ایم کے ساتھ ہے۔الطاف حسین نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ۔11مئی کو ہونے والے عوامی تحریک احتجاج کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ تو پتہ نہیں کہ طاہرالقادری کو کون ٹوپی پہنائے گا مگر ان کی مدد کرنے والوں کو جانتے ہیں۔

مزید :

کراچی -