مدینے کے متعدد اضلاع میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال ، پانی کی قلت

مدینے کے متعدد اضلاع میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال ، پانی کی قلت
Truck Drivers
کیپشن: Madina

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مدینہ (نیوز ڈیسک) مدینے کے متعدد اضلاع میں ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال کے باعث پانی کی شدید قلت واقع ہوچکی ہے۔ ٹرک ڈرائیور پانی کے محکمے کے لئے کام کرنے والے ٹھیکیداروں کے ملازم ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہیں چار ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث وہ منگل کو ہڑتال پر چلے گئے۔ عزیزہ، کوبا اور ایئرپورٹ روڈ سٹیشنوں سے پانی لے کر ان ٹرکوں کے ذریعے تقسیم کیا جاتا ہے۔ پانی کی ترسیل کا نظام معطل ہونے کے باعث واٹر سٹیشنوں پر لمبی لمبی قطاریں دیکھنے میں آرہی ہیں اور کئی لوگ باوجود کوشش کے بھی پانی حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ شہر کا مغربی حصہ اس ہڑتال سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور کئی علاقوں میں تو پانی کے ٹرک کی قیمت 450 سعودی ریال سے بھی تجاوز کرگئی ہیں۔ اس سلسلے میں متعدد شہریوں نے ”واٹر ڈائریکٹوریٹ“ سے جلد از جلد معاملہ حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید :

بزنس -