خوبصورت جلد کیلئے مفید کھانے ، نسخے
لاہور (نیوز ڈیسک) بہترین جلد کا شوق تو سب کو ہی ہوتا ہے۔ اس لئے ماہرین نے ایسے کچھ کھانوں کی فہرست مرتب کی ہے جو کہ اس مقصد کے حصول میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
-1لال شملہ مرچ: ایک لال شملہ مرچ میں آپ کی دن بھر کی ضرورت سے زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔ مزید یہ کہ یہ فائبر اور وٹامن بی سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ ایک لال شملہ مرچ روزانہ آپ کی جلد کو چمکتا دمکتا بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
-2 ڈارک چاکلیٹ: یہ آپ کی جلد کو سورج کے مضر اثرات سے بچا اور گردش خون پر بناسکتی ہے جس سے جلد بھی صاف رہے گی۔
-3 سالمن مچھلی: یہ مچھلی ذہنی دباﺅ اور پریشانی کا مقابلہ کرنے کے لئے بہترین غذا ہے، یہ وٹامن ڈی اور اومیگا 3 فراہم کرکے جلد کو جوان رکھتی ہے۔
-4 ناریل کا تیل: یہ وٹامن ای فراہم کرتا ہے۔ آپ اسے جسم پر مل بھی سکتے ہیں، ایک چمچ روزانہ استعمال سے وزن کم کرنے میں بھی مدد مل بھی سکتے ہیں۔ ایک چمچ روزانہ استعمال سے وزن کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔
-5 قہوہ: قہوہ دباﺅ کو کم کرتا ہے اور بلڈ پریشر سے بھی محفوظ رکھتا ہے، جلد کی بہتری کے علاوہ یہ کینسر جیسے موذی مرض سے بچاﺅ میں بھی مفید ہے۔
-6 پالک: پالک میں ایسے اجزاءموجود ہیں جو جلد کی ہر طرح کی بیماری کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ وٹامن ای سی اور اے کا ذریعہ بھی ہے جو جلد کے لئے انتہائی مفید ہیں۔