انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک اور خطرہ

انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک اور خطرہ
انٹرنیٹ صارفین کے لیے ایک اور خطرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوپن ایس ایس ایل کی حالیہ سیکورٹی ناکامی جسے 'ہارٹ بلیڈ' کا نام دیا گیا ہے نے انٹرنیٹ کی دنیا میں تہلکہ مچا دیا تھا.اگرچہ اب یہ قابو میں ہے، دنیاے انٹرنیٹ میں ایک اور طوفان آنے والا ہے. یہ نیا مسلہ OpenID اور OAuth میں دریافت ہوا ہے .OpenID اور Oauth کیا ہیں؟ یہ ٹیکنالوجی آپ کو مختلف انٹرنیٹ ویبسائٹس میں لاگ ان کرنے میں مدد دیتی ہیں. فیس بک، گوگل، مائیکروسوفٹ سب ہی اپنے لاگ ان کے لئے انہیں استعمال کرتے ہیں.یہ ٹیکنالوجیز ان سائٹس پہ بھی استعمال ہوتی ہیں جہاں "Connect With Facebook or Google " جیسے  اختیارات دیے گئے ہوتے ہیں ، مثلاآپ نے دیکھا ہو گا کہ اکثر ویب سائٹس پہ آپ اکاونٹ بناے بغیر  گوگل یا فیس بک کے ذریعے لاگ ان کر سکتے ہیں .اب اس مسلے کے منظر عام پہ آنے کے بعدکچھ  بھی محفوظ نہیں رہا.پریشان کن بات تو یہ ہے کہ صارفین اس بگ کے سامنے بلکل بے بس ہیں اور اس بگ کو اگر کوئی  ٹھیک کر     سکتا ہے تو وہ ہیں ویب سائٹس مالکان، جو ان ٹکنالوجیز کو استعمال کر رہے ہیں.یہ بگ ونگ جنگ نامی سنگا پور کے ایک طالب علم نے دریافت کیا ہے.