افتخار چوہدری کیخلاف بھی آرٹیکل 6کی کارروائی ہونی چاہئے:عمران خان

افتخار چوہدری کیخلاف بھی آرٹیکل 6کی کارروائی ہونی چاہئے:عمران خان
افتخار چوہدری کیخلاف بھی آرٹیکل 6کی کارروائی ہونی چاہئے:عمران خان

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ70 ءکے بعد جو بھی الیکشن ہارا اس نے الزام لگایا کہ دھاندلی ہوئی، انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے مایوس کیا وہ دھاندلی چھپانا چاہتے تھے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سابق چیف جسٹس پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہئے ۔ انکا کہنا تھا کہ جو حکومت دھاندلی کی وجہ سے آتی ہے وہ عوام کی خدمت نہیں کر سکتی۔ پاکستان کے عدالتی نظام پر رائے دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک 2008 کے الیکشن ٹربیونل کیسز کے فیصلے نہیں ہو سکے ایک نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 65حلقوں کی بجائے صرف 4حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کرائی جائے چار حلقوں میں دھاندلی ثابت ہو گئی تو باقیوں پر بات ہوگی۔

مزید :

قومی -Headlines -