رانی مکھر جی کو نئی نوکری مل گئی

رانی مکھر جی کو نئی نوکری مل گئی
رانی مکھر جی کو نئی نوکری مل گئی
کیپشن: Rani

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (بیورو رپورٹ) بھارتی ٹی وی زوم کے مطابق ’’یش راج فلمز‘‘ کے سربراہ ادتیہ چوپڑا سے شادی کے بعد رانی مکھر جی کے لئے کمپنی کے ہیڈ آفس میں علیحدہ کیبن بنادیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چونکہ ادتیہ چوپڑا میڈیا پر آنا پسند نہیں کرتے لہٰذا اب میڈیا سے متعلق تمام امور رانی مکھرجی کے ذمے ہوں گے اور ایک طرح سے وہ بھارت کے اس بڑے فلم پروڈکشن ہاؤس کے ترجمان کے فرائض سرانجام دیں گی۔ خیال کیا جارہا ہے کہ رانی مکھر جی اب فلموں میں کام نہیں کریں گی بلکہ کمپنی کے انتظامی امور پر توجہ دیں گی۔ یاد رہے کہ ان کی چند روز قبل ہی ادتیہ چوپڑا سے شادی اٹلی میں ہوئی تھی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی پہلے سے طے نہ تھی بلکہ اٹلی کے دورے کے دوران جوڑے نے اچانک یہ فیصلہ کیا تھا۔

مزید :

تفریح -