سلطان فتح علی ٹیپو کا 215واں یوم شہادت آج منایا گیا

سلطان فتح علی ٹیپو کا 215واں یوم شہادت آج منایا گیا
سلطان فتح علی ٹیپو کا 215واں یوم شہادت آج منایا گیا
کیپشن: sultan tepo

  

لاہور(نیوز ڈیسک) سلطان فتح علی ٹیپوشہید کا 215واں یوم شہادت آج منایا گیا ۔ٹیپوسلطان 1750ءمیں بھارتی ریاست میسورکے حکمران نواب حیدر علی خان کے گھر پیدا ہوئے ۔ 1782ءمیں والد کی وفات کے بعد میسور کا اقتدار سنبھال کر ریاسست کو ”سلطنت خداداد“ کا نام دیا ۔سلطان فتح علی ٹیپونے سرنگا پٹم میں انگریزوں کے خلاف جنگ میں اپنے وزیر اعظم میر صادق کی غداری کے سبب 4مئی 1799کوجام شہادت نوش کیا ۔ سلطان فتح علی ٹیپو کا مشہور قول ”شیر کی ایک دن کی زندگی ، گیدڑ کی سوسالہ زندگی سے بہتر ہے“ آج تک برصغیر پاک و ہند میں اقوال زریں میں شمار کیا جا تا ہے ۔

مزید :

لاہور -