فوج پر حملہ پاکستانی قوم پر حملہ ہے، جیو اپنے آپ کو سزا کیلئے پیش کرے :حافظ سعید

فوج پر حملہ پاکستانی قوم پر حملہ ہے، جیو اپنے آپ کو سزا کیلئے پیش کرے :حافظ ...
فوج پر حملہ پاکستانی قوم پر حملہ ہے، جیو اپنے آپ کو سزا کیلئے پیش کرے :حافظ سعید
کیپشن: hafiz saeed

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ فوج پر حملہ پاکستانی قوم پر حملہ ہے ، اگر جیو نے پاک افواج پر الزامات نہ لگائے ہوتے تو سارا پاکستان جیواور حامد میر کے ساتھ کھڑا ہوتا ،جیونے بغیر تحقیقات کے فوری طور پرآئی ایس آئی پر الزام لگایا اور 8گھنٹے تک پاکستان کے محافظ کی تصویر مجرم کے طور پر چلائی ۔آزادی صحافت کی آڑ میں کسی پر الزام نہیں لگایا جا سکتا ۔جیو نے پاکستان کی نہیں انڈیا کی نمائندگی کی ۔ حافظ محمد سعید نے کہا کہ پوری قوم جانتی ہے کہ امن کی آشا انڈیا کے پروگراموں کو پاکستان میں اپروچ کرنے کیلئے چلایا گیا ،ان الزامات پر جیو انتظامیہ اپنے آپ کو سزا کے لئے پیش کرے۔حافظ محمد سعید نے استحکا م پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جہالت کی نشانی ہے کہ بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگایا جائے اللہ کے قرآن نے اس بات سے منع کیا ہے ۔ ہمیں قرآن کے قانون کو مانناہوگا ۔یہ عدلیہ کا کام ہے کہ تحقیقات کرنے کے بعد کسی کو مورد الزام ٹھہرائے ۔

مزید :

لاہور -