افغانستان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ ،پاک فوج کا ایک جوان شہید،ایک زخمی

افغانستان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ ،پاک فوج کا ایک ...
افغانستان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ ،پاک فوج کا ایک جوان شہید،ایک زخمی
کیپشن: afghanistan firing

  

 باجوڑ ایجنسی ( نیوز ڈیسک) باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ کے سرحدی علاقے میں افغانستان کی جانب سے پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا۔ سرحدی حدود کی خلاف ورزی اور سکیورٹی اہلکار کی شہادت پر پاکستان نے افغانستان سے شدید احتجاج کیا ہے اور کہا کہ سرحدی حدود کی خلا ف ورزی اور گولہ باری کسی صورت قابل قبو ل نہیں اور نہ ہی اسے برداشت کیا جائے گا.

مزید :

قومی -