جیو کی اپنے کیخلاف درخواست کے مدعی ارشد بٹ پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش

جیو کی اپنے کیخلاف درخواست کے مدعی ارشد بٹ پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش
 جیو کی اپنے کیخلاف درخواست کے مدعی ارشد بٹ پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش
کیپشن: jeo

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جیو کی جانب سے مدعی ارشد بٹ پر دباﺅ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔جیو کے رپورٹر نے ارشد بٹ سے کسی کو سوال کرنیکی کی اجازت دینے سے انکار کردیا، جیو کیخلاف درخواست کے مدعی ارشد بٹ نے اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر نی چاہی تو جیو نیوز کے رپورٹر نے پہلے تو کسی بھی رپورٹر کو ان سے سوال کرنیکی اجاز ت دینے سے انکار کر دیا بعد میں غیر متعلقہ سوال کرنے شروع کر دئیے اور کہا کہ آپ نے ایبٹ آباد واقعے کیخلاف درخواست کیوں نہیں دی جبکہ ارشد بٹ کاکہنا تھا کہپاکستانی شہری ہوں اور جیو کے غیر قانونی اقدام کیخلاف احتجاج میرا حق ہے۔ جیو کیخلاف عدالتی حکم کے باوجود مقدمہ درج نہ کرنا عدالت کی توہین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمہ درج نہ کر کے پاکستان کیخلاف سازش کی جا رہی ہے آج12 بجے تک مقدمہ درج نہ ہوا توجیو کے دفتر کے سامنے خود سو زی کر لوں گاا ورمیری موت کی ذمہ داری جنگ اور جیو پر ہو گی ارشد بٹ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرا کسی ایجنسی سے کوئی تعلق نہیں اگر میرا کسی ایجنسی سے تعلق ثابت ہو جائے تو گولی ماردیں ان کا مزید کہنا تھا کہ عامر میر یا شکیل الرحمان سے کوئی ذاتی رنجش نہیں ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -