دنیا کا طاقتور ترین ٹرک
نیویارک (نیوز ڈیسک) گاڑیاں بنانے والی کمپنی مرسڈیز کی جانب سے حال ہی میں اس کے ایک ٹرک کی تصویر جاری کی گئی ہے جو اپنے اوپر ایک ٹرک لاد کر سفر کررہا ہے۔ مرسڈیز - بینز ایکٹروس نامی اس ٹرک کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کے طاقتور ترین ٹرکوں میں سے ہے اور یہ 250 ٹن تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اب اگر آپ بھاری ترین مشینری ٹرانسپورٹ کرنا چاہتے ہیں اور پریشان ہیں کہ ایسا کس طرح کیا جائے تو آپ بھی مرسڈیز کے اس جدید ٹرک سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں، کمپنی کے مطابق یہ ٹرک خاص طور پر تعمیراتی کمپنیوں کے لئے بے حد مفید ہے جنہیں اکثر بھاری مشینری ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جانے کی ضرورت پڑتی رہتی ہے۔