نائیجیریا : اغواء کی گئی لڑکیوں کی بازیابی کے لئے آپریشن کی تیاری

نائیجیریا : اغواء کی گئی لڑکیوں کی بازیابی کے لئے آپریشن کی تیاری
نائیجیریا : اغواء کی گئی لڑکیوں کی بازیابی کے لئے آپریشن کی تیاری
کیپشن: Nigeria

  

لاگوس (نیوز رپورٹ) نائیجیریا کی حکومت نے چند روز قبل اغواء ہونے والی سکول کی بچیوں کی بازیابی کے لئے فیصلہ کن آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ مبینہ طور پر ان لڑکیوں کو شدت پسند تنظیم بوکوہرام کی جانب سے اغواء کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق متعدد کمانڈروں نے ان میں سے اکثر بچیوں سے شادی کرلی ہے جبکہ چند ایک کو صرف 12 ڈالر فی کس کے حساب سے آگے بیچ بھی دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اب بھی 223 بچیاں اغواء کاروں کی تحویل میں ہیں۔ اب شمالی جنگل میں نائیجیرین فوجی فیصلہ کن آپریشن کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں اور عالمی برادری سے بھی اس سلسلے میں مدد کی اپیل کی گئی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اس علاقے میں فوجیوں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں کی ایک بڑی تعداد اس وقت موجود ہے۔ ’’بوکوہرام‘‘ جس کے معانی ’’مغربی تعلیم ممنوع ہے‘‘ نے ایک سکول پر حملہ کرکے چند روز قبل ان بچیوں کو اغوا کرلیا تھا۔ ان کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان میں ہیں۔ دوسری جانب امریکی اور برطانوی حکومت نے بھی اس آپریشن میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -