سات گھنٹے کی نیند ضروری

سات گھنٹے کی نیند ضروری
سات گھنٹے کی نیند ضروری
کیپشن: Sleep

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (نیوز ڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں سائنس دانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روزانہ 7 گھنٹے کی نیند انسانی صحت کے لئے بہترین ہے۔ ’’بریگھم اینڈ وومنز‘‘ ہسپتال کے تحقیق کاروں نے 70سال یا اس سے زائد عمر کی 15,260 نرسوں کی ماضی کی سونے کی عادات اور حافضے کا جائزہ لیا۔ نتائج سے ثابت ہوا کہ 7 گھنٹے سونا انسان کے لئے بہترین ہے۔ پانچ گھنٹے سے کم یا نو گھنٹے سے زائد سونے والے افراد کی یادداشت قدرے کمزور ہوتی ہے اور ذہنی طور پر بڑھاپے میں ان کی اوسطاً عمر دو سال زائد ہوجاتی ہے۔ مزید یہ کہ کبھی کم اور کبھی زیادہ سونے کے بھی ایسے ہی نتائج واقع ہوتے ہیں۔ بہتر یہ ہے کہ روزانہ نیند کا کل وقت قریباً ایک سا ہی رکھا جائے۔ یہ تحقیق امریکی سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -