ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ،دو ماہ سے مردہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ،دو ماہ سے مردہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش
 ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ،دو ماہ سے مردہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

  

 نیبراسکا(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ،حاملہ خاتون کادماغ مردہ ہو جانے کے باوجود اسے 2ماہ تک زندہ رکھا تاکہ اس کا بچہ جنم لے سکے۔نیبراسکا کی 22سالہ کارلا پیریز حاملہ تھی اور 2ماہ بعد اس کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع تھی جب اسے برین ہیمبرج کا دورہ پڑا اور اس کا دماغ مردہ ہو گیا۔ ڈاکٹروں نے مشینوں کے زریعے خاتون کو زندہ رکھا اور 54دن بچے آپریشن کے بعد بچے کی پیدائش ہو گئی، پیدائش کے وقت بچے کا وزن صرف 2پاؤنڈ 2اونس تھا۔ میتھوڈسٹ ویمنز ہسپتال کی نائب صدر سوژوکورتھ کا کہنا ہے کہ ہم ایسا کام کرنے جا رہے تھے جو ہم سے پہلے شاید ہی کسی نے کیا ہو، کارلا کی زندگی بچانا مشکل تھالیکن اس نے جو وصیت چھوڑی وہ بہت خاص تھی۔ ٹیم کے ایک اور ڈاکٹر اینڈریو رابرٹسن نے کہا کہ ہمارے لیے یہ فیصلہ بہت مشکل تھا، جب کارلا کو ہسپتال لایا گیا تو اس کا بچہ بالکل صحت مند تھا لیکن اس کی ابھی سے پیدائش ممکن نہ تھی۔ ٹیم کی طرف سے بتایا گیا کہ پیدائش کے بعد بھی بچے کی صحت بالکل ٹھیک ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -