سی ڈی یا ڈی وی ڈی کے سکریچ دور کرنے کا طریقہ

سی ڈی یا ڈی وی ڈی کے سکریچ دور کرنے کا طریقہ
سی ڈی یا ڈی وی ڈی کے سکریچ دور کرنے کا طریقہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (نیوز ڈیسک) عموماً ایسا ہوتا ہے کہ آپ کی پسندیدہ فلم یا البم والی سی ڈی یا ڈی وی ڈی کچھ عرصے بعد ’سکریچز‘ کی وجہ سے ناکارہ ہوجاتی ہے۔ اگر آپ کو بھی ایسے ہی مسئلے کا سامنا ہے تو پریشان نہ ہوں۔سب سے پہلے سی ڈی کو نرم کپڑے سے اچھی طرح صاف کرلیں تاکہ سطح پر مٹی یا گرد موجود نہ رہے۔ پھر ایک کیلا لے کر اسے درمیان سے کاٹیں اور اچھی طرح سی ڈی یا ڈی وی ڈی کے پچھلے حصے پر مل دیں۔ تھوڑی دیر تک یہ عمل کرنے کے بعد سی ڈی کو نیم گرم پانی سے دھو کر نرم کپڑے سے آہستہ سے صاف کردیں۔ دھیان رکھیں کہ سی ڈی پر پانی کے قطرے باقی نہ رہ جائیں، اب اپنی ڈی وی ڈی یا سی ڈی کو سی ڈی روم میں ڈال کر دیکھیں، اگر سکریچز کے باعث آپ کا ڈیٹا ضائع نہیں ہوگیا تو یہ ضرور پھر سے بغیر رکھے کام کرنے لگ جائے گی۔ اس طرح آپ کیلے کی بجائے ’ٹوتھ پیسٹ‘ (جیل نہ ہو) بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -