رائیونڈ، 40سالہ شخص نے بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

رائیونڈ، 40سالہ شخص نے بیروزگاری سے تنگ آ کر خودکشی کر لی

  

 لاہور(کرائم سیل) رائیونڈ کے علاقے میں 40سالہ شخص نے بیروزگاری سے تنگ آ کر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی، پولیس نے لاش اپنے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ۔بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کا رہائشی 40سالہ شفقت بے روزگاری کی وجہ سے پریشان رہتا تھا ۔گزشتہ روز اس نے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر پنکھے کے ساتھ لٹک کر خودکشی کر لی ،پنکھے پر لٹکی لاش دیکھ کر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع دی جس نے موقع پر پہنچ کر پنکھے سے جھولتی لاش اتار کر اپنے قبضے لے لی جو بعد ازاں ورثا کے پورسٹمارٹم سے انکار پر قانونی کارروائی کے بعد ان کے حوالے کر دی گئی۔ موقع سے ملنے والی شفقت کی ڈائری میں اس نے لکھا ہے کہ میں بے روزگار ہوں جس کی وجہ سے تمام رشتہ دار بہن بھائی مجھے چھوڑ گئے ،اس لئے میں اپنی زندگی سے تنگ آکر خودکشی کر رہا ہوں ۔

مزید :

علاقائی -