محافظ اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے 15ہزار روپے چھین لیے

محافظ اہلکاروں نے تلاشی کے بہانے 15ہزار روپے چھین لیے

  

 لاہور(کرائم سیل) راوی روڈ پولیس کے محافظ اہلکاروں نے کار سوار 4افراد کو روک کر تلاشی کے بہانے ان سے مبینہ طور پر 15ہزار روپے چھین لیے۔ پولیس حکام نے متاثرین کو تما م محافظوں کی شناخت کروانے کا حکم دے دیا۔ ذرائع کے مطابق مون اور اس کے دوست گزشتہ روز کار پر سوار ہو کر جا رہے تھے کہ عائشہ ڈگری کالج کے قریب چارباوردی محافظ اہلکاروں نے روکا اور تلاشی کے بہانے 15ہزار روپے مبینہ طور پر نکال لیے ۔متاثرین کی درخواست پر پولیس حکام نے محافظوں کی شناخت کا حکم دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -