سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

  

 لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسرلاہور طیب حفیظ چیمہ نے شہر میں ٹریفک کی روانی ،قانون کی بالا دستی اور شہریوں کی مدد کیلئے اقدامات کے بارے میں سیکٹر انچارجوں سے خصوصی میٹنگ کی اور احکامات جاری کئے۔انہوں نے کہا کہ 11مئی سے سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔سیکٹر انچارجز اپنی شفٹ کے دوران سڑکوں پر ڈیوٹی کریں ،کام چور اہلکار اپنا قبلہ درست کرلیں ،نکمے اہلکاروں کیلئے ٹریفک پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ تمام انچارجز بریفنگ ،ڈی بریفنگ کی پابندی کریں،مقررہ اوقات کے دوران شہر میں چلنے والی ہیوی ٹریفک کی بیک لائٹس ضرور چیک کریں۔دوران ڈیوٹی سیکٹر کی گاڑی میں 8کونزلازمی رکھیں تاکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں متاثرہ گاڑی کی مدد کرتے ہوئے جائے حادثہ سے ٹریفک ڈائیورٹ بھی کروائی جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ون وے ،ون ویلنگ ،رانگ پارکنگ اور تجاوزات پر بلا امتیاز سخت کارروائی کریں۔اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شکایت پر انچارج کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔

مزید :

علاقائی -