شاد باغ ،رشتے داروں کی لڑائی میں زخمی ہونیوالا شخص جاں بحق

شاد باغ ،رشتے داروں کی لڑائی میں زخمی ہونیوالا شخص جاں بحق

  

لاہور(کرائم سیل)شاد باغ کے علاقے میں رشتے داروں کی آپس کی لڑائی میں چھڑانے کے دوران 40سالہ شخص پراسرار طور پر جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے ۔ متوفی کے رشتہ دار اور اہل علاقہ کے مطابق شاد باغ کے علاقے میں 40سالہ شخص کے رشتہ داروں کا آپس میں جھگڑا ہو گیا اﷲ رکھا چھڑوانے کے لیے آگے آیا تو اس اسکو دھکا لگا جس سے وہ زمین پر گر پڑا اسی دوران اسکی طبعیت خراب ہو گئی ۔ فوری طور پر اہلخانہ نے اسکو ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا ۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی شوگر کا مریض تھا اسکی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے ۔ البتہ شک کی بنیاد پر اس کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا گیا ہے۔

مزید :

علاقائی -