آل پاکستان مسلم لیگ کا پاک افواج کے حق اور الطاف حسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

آل پاکستان مسلم لیگ کا پاک افواج کے حق اور الطاف حسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور( پ ر ) آل پاکستان مسلم لیگ کے صوبائی نائب صدر شناور حیات لاشاری کی قیادت میں کارکنوں کا پاک افواج کے حق میں اور الطاف حسین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ‘آرمی چیف جنرل راحیل شر یف کے حق میں بھر پور نعرے بازی کرتے رہے ۔ اتوار کے روز لبرٹی چوک میں ہونے والے مظاہر ے کی قیادت شناور حیات لاشاری نے کی جبکہ اس موقعہ پر چوہدری طفیل ‘اظہر شہزاد ‘خرم علی ‘اویس عامر سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی جنہوں نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ بھی پکڑ رکھے تھے جن پر پاک افواج ‘چیف آف آرمی سٹافجنرل راحیل شر یف کے حق میں اور ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ اس موقعہ پر کارکنان پاک افواج قدم بڑ ھاؤ ہم تمہارے ساتھ ہیں ‘قوم کے ہیر و جنرل راحیل شر یف زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اور مطالبہ کیا کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان الطاف حسین کے پاک افواج کے خلاف بیانات کا از خود نوٹس لے اور اس کے خلاف آئین وقانون کے مطابق کارروائی کی جائے اس موقعہ پر شناور حیات نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاک افواج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کے نذرانے دے رہی ہے جس پر ہماری جماعت اور پوری قوم ان کو خراج تحسین پیش کر تی ہے اور الطاف حسین سمیت جو بھی لوگ پاک افواج کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ایسے لوگ ملک کے دشمن ہیں انکو کسی صورت معاف نہیں کیا جا نا چاہثے بلکہ ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی ہونی چاہئے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پو ری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -