خواجہ عمران نذیر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،شبیر سیال

خواجہ عمران نذیر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،شبیر سیال

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری شبیرسیال نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء خواجہ عمران نذیر کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ برسات سے پہلے ہی مینڈک بولنا شروع ہو گئے ہیں، عمران خان پر تنقید کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں اور اپنی زبان کو لگام دیں، جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد (ن) لیگ کی بونوں کی ٹیم کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ حکمران جماعت (ن) لیگ تیزی کے ساتھ پنجاب تک سمٹتی جا رہی ہے، دھرنا تحریک کے ذریعے تحریک انصاف کا پیغام گھر گھر پہنچا ، اور دھرنا تحریک کے نتیجے میں ہی حکمران گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئے، مسلم لیگ (ن) کے تنخواہ دار درباریوں کو عمران خان پر تنقید کرنے کے سوا کوئی اور کام نہیں ہے،خیبرپختونخوا سے مسلم لیگ (ن) کاصفا یا ہو گیا ہے ، اپنی حکومت کی مایوس کن کارکردگی اور نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، الطاف حسین اور آصف زرداری کے گھٹنے پکڑ کر نوازشریف اور ان کے درباری اپنے اقتدار کو طول دینے کے لئے منتیں کررہے ہیں، الطاف حسین کا فوج کے خلاف شرانگیز گفتگو کرنے کا نوٹس لینے کی نوازشریف کی ہمت ہی نہیں پڑی، ملک وقوم کو تینوں بھائیوں کی جوڑی نے جتنا نقصان پہنچایا ہے اتنا تو دشمن نے بھی نقصان نہیں پہنچایا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -