الطاف کے بیانات ناقابل معافی ، وہ تقریر کرتے ہوش میں نہیں ہوتے، قاضی عبدالقدیر

الطاف کے بیانات ناقابل معافی ، وہ تقریر کرتے ہوش میں نہیں ہوتے، قاضی ...

  

لاہور (خبر نگار خصوصی) جمعیت علما اہل حدیث پاکستان کے چیرمین قاضی عبدالقدیر خا موش نے الطاف حسین کے فوج مخالف بیان پر شدید تنقید کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے قائد کے اعمال اور حواریوں کے محاسبے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک بیان میں قاضی عبدالقدیر خاموش نے کہا کہ الطاف حسین کے بیانات ناقابل معافی ہیں۔ وہ تقریر کرتے ہوش میں نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے اعترافی بیان اور ہٹ دھرمی کے بعد اس دہشت گرد پر مقدمہ چلانے کی ضرورت نہیں۔ اس نے معافی مانگ کر خود ہی اعتراف جرم کرلیا ہے۔ اب اسے مزید مہلت نہیں دینی چاہیے،اسے گرفتار کیا جائے ۔اس کے بدنام زمانہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے تعلقات کے فخریہ اعتراف کے بعد کسی مقدمے کے اندراج کی گنجائش نہیں رہ جاتی۔ اگر اس دہشت گرد اور ملک دشمن کے خلاف حکومت اور ملٹری بیوروکریسی نے قانونی کارروائی نہ کی تو شمالی وزیر ستان میں جاری دہشت گرد طالبان کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب مشکوک ہوجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -