عالم اسلام اور پا کستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے،مولانا امجد

عالم اسلام اور پا کستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ...

  

لاہور(پ ر)جمعیت علماء اسلام کے قائم مقام سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ عالم اسلام اور پا کستان کے خلاف سازشوں کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے امت کے در میان اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ،سعودی عرب یمن تنازعہ کو ایک سازش کے ذریعے مسلکی تصادم بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں لیکن مسلمان ایسی سازش اورسازشیوں کو جا نتے ہیں اور کوئی سازش کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ،دینی مدارس اسلام کی اشاعت کا سب سے بہترین ذریعہ ہیں وہ جامعہ علوم شرعیہ کے سالانہ جلسہ دستار بندی سے خطاب کررہے تھے ان اجتماعات سے مو لا نامفتی حسن ،مولانا حافظ محمدطارق ،مولانا مفتی محمدعثمان ،مفتی شمس الحق اور دیگر نے بھی خطاب کیا جبکہ سٹیج پر حاجی عبد الرزاق ،جمال عبدالناصر ،حافظ عبدالواجد ،چوہدری ابوہریرہ اور دیگر موجو د تھے مو لا نامحمدامجد خان نے کہا کہ سعودی عرب سے پا کستا نی عوام کے علمی ،ایمانی ،روحانی اور قلبی تعلق ہے انہوں نے کہا کہ امام کعبہ کے دورہ پا کستان اور پا کستانی سیا سی اور عسکری قیا دت کے دورہ سعودی عرب سے دو نوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہو ں گے انہوں نے کہا کہ حر مین شریفین کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ حکومت طے کر چکی ہے کہ تحفظ حر مین پر کوئی دباؤ قبول نہیں کیا جا ئے گا مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اور یہ واحد ادارے ہیں جو تعلیم کے ساتھ ساتھ طلباء کو تمام سہولیات بھی فری مہیا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پا کستان کا تحفظ دینی مدراس کا اہم فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ حر مین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کی ایمانی ذمے داری ہے انہوں نے کہا کہ پاک سعودی عر ب تعلقات خراب کر نے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی ہے بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا محمدامجد خان نے کہا کہ چین کے ساتھ ہو نے والے معاہدات کے اثرات معیشت پر بہترین مرتب ہوں گے اور چین کی سر مایہ کاری کے خلاف کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جا ئے گی انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے انہوں نے کہا کہ پار لیمنٹ یہ طے کر چکی ہے کہ پاک چین معاہدات باہر صورت کامیاب ہوں گے اور ان پر عمل درآمد ہو گا مو لا نا محمدامجد خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عام انتخا بات اسمبلی کی مدت پوری ہو نے پر ہوں گے اور یہی جمہوریت کا حسن ہے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے عالمی سازش کے تحت ٹارگٹ کر نے کی کو شش کی جا رہی ہے لیکن انشاء اللہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں کو ئی ایسی سازش کامیاب نہیں ہو گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں مسلمانوں کو لڑاکر انتشار پھیلارہے ہیں امت مسلم کو متحد ہو کر ان قوتوں کامقابلہ کر نا ہو گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -