بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں ملوث ہے ،ایم کیو ایم

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں ملوث ہے ...

  

 لندن/ کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم پاکستان اور لندن رابطہ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی جانب سے صوبہ بلوچستان، سندھ، فاٹا اور ملک کے دیگر حصوں میں مداخلت کرکے انتشار پھیلانے اور امن وامان کی صورتحال خراب کرکے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کی مذمت کی گئی۔ رابطہ کمیٹی نے الطاف حسین کی حالیہ تقریر پر بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے بیہودہ بیانات اور اسمبلیوں میں مذمتی قراردادوں کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جو سیاسی مخالفین الطاف حسین کی تقریر پر بے جا تنقید کر رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر نے مختلف مواقع پر فوج کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کئے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیو ایم تمام تر رکاوٹوں اور مخالفتوں کے باوجود الطاف حسین کی قیادت میں قائداعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو روشن خیال، لبرل، جمہوری اور ترقی پسند ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان کے استحکام، دہشتگردی کے خاتمے اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی ۔

مزید :

صفحہ اول -