کنٹونمنٹ الیکشن کے حوالے سے بنائی گئی جائزہ کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق خبر بے بنیادہے، شعیب صدیقی

کنٹونمنٹ الیکشن کے حوالے سے بنائی گئی جائزہ کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق خبر بے ...

  

لاہور(خبر نگا رخصوصی)تحریک انصاف ضلع لاہور کے سینئر نائب صدر شعیب صدیقی نے کنٹونمنٹ الیکشن کے حوالے سے بنائی گئی جائزہ کمیٹی کی رپورٹ سے متعلق خبر کو مکمل طورپر بے بنیاد اور قبل از وقت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کمیٹی کے سربراہ چوہدری سرور 8مئی کو وطن واپسی کے بعد کاروائی کا آغاز کریں گے اور کنٹونمنٹ کے انتخابات میں پارٹی کارکردگی کی تفصیلی چھان بین کی جائیں گی فی الحال اس کمیٹی نے اپنے کام کا آغاز ہی نہیں کیالہذا اس سلسلے میں شائع ہونے والی خبر کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے جبکہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں شعیب صدیقی نے کہاکہ پارٹی کی کامیابی میں ہی ہر کارکن اور عہدیدار کی عزت ہے لیکن ایک مخصوص حلقہ پی ٹی آئی کی اس قیادت کے خلاف کام کررہا ہے جس نے اکتوبر 2011کے مینار پاکستان کے جلسے سے لے کر لانگ مارچ اور شٹ ڈاؤن لاہور تک غیر معمولی کارکردگی کا مظاہر ہ کرتے ہوئے پارٹی کو عوامی طور پر مقبول ترین کرنے میں نمایا ں کردار ادا کیا۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جائزہ کمیٹی کی رپورٹ سے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -