پی ٹی آئی ننکانہ کی منیارٹی ونگ کے زیر اہتمام پارٹی دفتر میں تقریب

پی ٹی آئی ننکانہ کی منیارٹی ونگ کے زیر اہتمام پارٹی دفتر میں تقریب

  

لاہور (خبر نگار خصوصی)پاکستان تحریک انصاف ضلع ننکانہ کی منیارٹی ونگ کے زیر اہتمام پارٹی دفتر میں تقریب منعقد کی گئی ،تقریب میں ضلعی پی ٹی آئی منیارٹی خواتین عہدیداران کو نوٹیفیکشن دیے گئے ،تقریب سے مرکزی صدر وومن ونگ و ایم این اے منزہ حسن ،پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج اور صدر منیارٹی ونگ پنجاب و ایم پی اے شنیلاروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا مقام ہے کہ ملک میں تیزی سے اقلتیں تحریک انصاف کا حصہ بن رہی ہے جن خواتین عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں ملی ہے وہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں گی اور تنظیم کی مضبوطی کے لئے اپنا بھرپور کردار اد ا کریں گی اقلیتیں پاکستان کا گلدستہ ہے ان کا ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ہے رہنماؤں نے کہا کہ اقلیتوں کو یقین دلاتی ہے کہ پی ٹی آئی آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گی بلکہ آپ کی امیدوں پر پورا اترے گی یہ بات خوش آئند ہے کہ صوبے بھر میں پی ٹی آئی منیارٹی کی تنظیم سازی زور و شور سے جاری ہے اور مختلف مکاتب فکر کے لوگ پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر آکر نظام کی تبدیلی اور نئے پاکستان کے لئے جدو جہد کر رہے ہیں تحریک انصاف نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کی ہے حکومتوں نے اقلیتوں سے صر ف جھوٹے وعدے کیے ہے عملی طور پر ان کے لئے کچھ نہیں کیا تحریک انصاف اقلیتوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان کے مسائل کے حل تک جد وجہد جاری رکھے گی پی ٹی آئی نے پارٹی میں ہر سطح پر اقلیتوں کو بھرپور نمائندگی دی ہے تا کہ وہ اپنے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھا سکے۔تقریب میں نگہت محمود، فرح اعظمی، ذینب رضوان ، صادقہ آپا ، انیلہ ملک ،نمبردار رنجیت لال ، جوسی مسیحی ، رائے اکرم بھٹی ، وسیمہ بھٹی سمیت بڑی تعداد میں منیارٹی کی خواتین نے شرکت کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -