کھٹمنڈو کے عوام پاکستان آرمی کو کبھی نہیں بھولیں گے،نیپالی آرمی چیف
کھٹمنڈو(خصوصی رپورٹ)نیپال کے آرمی چیف جنرل گوریو ایس جے بی نے نیپال میں پاکستان آرمی کے فیلڈ ہسپتال کا دورہ کیا۔ نیپال کے آرمی چیف نے پاک آرمی کی امداد پر شکریہ کا اظہار کیا۔ نیپالی آرمی چیف نے پاکستانی ریلیف ورکرز سے ملاقات کی اور ان کی کوششوں کو سراہا۔ نیپالی آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کھٹمنڈو کے لوگ پاکستانی آرمی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ پاکستان کے ڈاکٹرز اور سٹاف 24 گھنٹے امدادی کام کیلئے موجود ہیں۔ بختہ پور میں زلزلہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے پاکستان میڈیل کیمپ کا نام سب سے پہلے آتا ہے۔ پاکستان آرمی فیلڈ ہسپتال میں ادویات کا بھی کافی ذخیرہ موجود ہے۔